counter easy hit

بیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ ، حکومت اورفوج کا جراتمندانہ اقدام، پاکستان دشمن قوتوں کیلئے واضح دفاعی پیغام اوروقت کی اہم ضرورت تھی، اصغر برہان،

بیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ ، حکومت اورفوج کا جراتمندانہ اقدام، پاکستان دشمن قوتوں کیلئے واضح دفاعی پیغام اوروقت کی اہم ضرورت تھی، اصغر برہان،

پیرس ؍اسلام آباد(ایس ایم حسینین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ ، حکومت اورفوج کا جراتمندانہ اقدام، پاکستان دشمن قوتوں کیلئے واضح دفاعی پیغام اوروقت کی اہم ضرورت تھی۔

امریکہ، اسرائیل اوربھارت کسی زعم میں کوئی بزدلانہ کارروائی کرنے کے قابل نہیں رہے اور نہ ہی عالمی اسٹیبلشمنٹ اب مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو رد کریگی کیونکہ وزیراعظم پاکستان انتہائی مدبرانہ اور جراتمندانہ انداز میں کہہ چکے ہیں کہ ہم ہر حد تک جائینگے۔

اس وقت عالمی اسٹیبلشمنٹ اورکشمیر ایشو پر کچھوے کی چال چلنے والے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کو فعال کرنے کیلئے اس سے مناسب حکمت عملی نہیں کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کا اظہار کرے اور انشااللہ ہم ثٓابت کردکھائیں گے کہ ہمیں مسلم امہ اوراسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک  پاکستان کے اعزاز اور تحفظ کی خاطر اپنے جان ومال کی پروا نہیں ۔

پاک فوج اور حکومت پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کے تجربہ سے جہاں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے وہیں عالمی صیہونی اورغیر مسلم طاقتوں کو بھی پیغام دیا ہے کہ وہ ہمارے ایک میزائل کی مار ہیں انشااللہ وقت پڑا تو ہم ان کو نیست ونابود کر کے رکھ دیں گے۔

،

Asghar Burhan, ex-Gen, Secretary, PTI, France, says, Pak, Army, and, Govt, come, out, with, positive, force, by, testing, Ghazanvi, Mizile, and, it, will, have, lasting, effects, on, current, situation, of, Kashmir, internationally

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website