صدر پاکستان کا پارلیمان سے خطاب جمہوری روایات کا تسلسل ہے، پاکستانی عوام روائتی پارٹیوں سے تاحال مایوس اورپی ٹی آئی کی پشت پر ہے، اصغر برہان
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ عوام پاکستان روائتی پارٹیوں کی کرپشن اورلوٹ مار کی سیاست سے مکمل طور پر مایوس ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اصلاحات پروگرام کٹھن مگر عوامی تائید کیساتھ کامیابی سے رواں دواں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشااللہ عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزاد ہوگااور پاکستان دنیا کی تیزی سے ترقی کرنیوالی قوموں میں شامل ہوگا۔