اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ دھرنے کے نام پربے نقاب ہورہی ہے، بھارتی مودی کے بعد اندرونی مکروہ چہروں کی باری آگئی ہے، اصغر برہان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن دھرنوں کے نام پر جوکھیل کھیلنا چاہتی تھی وہ بری طرح فلاپ ہوچکا۔ اپوزیشن کو اپنی ساکھ کا پتا لگ چکا ہے اسی لیے فسادی مولانا کو آگے کر کے پیچھے سے تمام اپوزیشن بہانہ بنا کر غائب ہونا چاہ رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بیس سال ان مکرو فریب والے روائیتی سیاستدانوں کو گہرے طریقے سے جانچ لیا ہے ان کی بلیک میلنگ کسی کام کی نہیں ۔ انشااللہ وزیراعظم کے خلاف تمام سازشوں کی ناکامی کی طرح یہ جتھا بھی بری طرح ناکام ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مودی اور یورپ کو آئینہ دکھانے کے بعد پاکستان کے اندرونی مکروع چہروں کو بے نقاب کرنے کا وقت آچکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان یو این جنرل اسمبلی میں عالمی استعمار اور بھارتی استبداد کی طرح ان کالی بھیڑوں کو بھی وہ جوتا ماریں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ اپوزیشن اپنی آخری تحریک چلانے جارہی ہے انشااللہ اس کے بعدوزیراعظم پاکستان اور عوام پاکستان ان کواوران کی سیاست کو دفن کر کے فاتحہ خوانی کریں گے۔