counter easy hit

وزیراعظم کے مسئلہ کشمیر پرقوم سے خطاب نے ہر مسلمان کے ضمیر کو جھنجوڑ دیا، جمعۃ المبارک کو احتجاج عالمی تحریک کی شکل اختیار کریگا، اصغر برہان

وزیراعظم کے مسئلہ کشمیر پرقوم سے خطاب نے ہر مسلمان کے ضمیر کو جھنجوڑ دیا، جمعۃ المبارک کو احتجاج عالمی تحریک کی شکل اختیار کریگا، اصغر برہان

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا قوم سے خطاب ہر مسلمان کے دل کی آواز بنے گا۔ وزیراعظم پاکستان نے ضمیروں کو جھنجھوڑ دینے والا پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ جمعۃ البارک کے روز شروع ہونے والی وزیراعظم عمران خان کی تحریک سوا ارب مسلمانوں کو عالمی سطح پر جوڑنے میں کارآمد ثابت ہوگی۔ وہ دن دور نہیں جب مودی کو ایوارڈ دینے والے اپنے کیے پر پچھتائیں گے  اور اپنی تباہی خود یکھ کر کشمیراورفلسطین کے مسلمانوں سے مدد کی اپیل کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بہت جامع انداز میں پیش کیا اوراسکا حل بھی تجویز کردیا آج اگر پاکستانی قوم اور دنیا کے مسلمان جمعہ المبارک کو شروع ہونے والی تحیرک کا حصہ بن گئے تو دنیا میں تمام مسلمانوں کے حقوق کی عالمی جمہوری جنگ شروع ہوگی جو اس عالم اسلام کی فتح تک جاری رہیگی۔

 

Asghar Burhan, ex-general, secretary, PTI, France, says, PM, Imran Khan, started, an, international, activity

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website