قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن 60 سالوں کا گند صاف کرنے کا آغاز ، کامیابی کی سب سے بڑی دلیل، نواز، زرداری اورڈیزل کا اکھٹا ہوناہے، اصغر برہان
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری، اصغر برہان نے کہا ہے کہ حکومت نے 60 سالوں سے ملک میں ناجائز قبضوں اور تجاوزات کا گند صاف کرنے کا آغاز کردیا ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ انشااللہ ملک سے لاقانونیت اور ناجائز کاموں کو ایک ایک کر کے ختم کیا جائیگا۔ تمام ملک میں تبدیلی محسوس کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام قصبوں، دیہات، شہروں میں یکساں تجاوزات خاتمے کے فیصلے سے تبدیلی کا اثر چپے چپے پر پھیل چکا ہے۔
حکومت کی کامیابی اور درست سمت میں جاتی ہوئی پالیسیوں کی سب سے بڑی دلیل نواز، زرداری اور ڈیزل کا پھر اکھٹے ہوا ہے جو ایک دوسرے پر لعن طعن کر رہے تھے آج اکھٹے ہورہے ہیں اس سے بڑی منافقت اور کیا ہوگی اور یقیناحکومت کو درست سمت میں اقدامات اٹھاتے دیکھ کر ان لوگوں کی بے چینی میں اضافہ ہوچکا ہے۔