counter easy hit

اپوزیشن کی بذلہ سنجی اسے بے نقاب کر رہی ہے، تحریک انصاف پر پہلے تنقید اب انہی باتوں کا کریڈٹ دیا جارہا ہے، اصغر برہان

پیرس(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے یس اردو نیوز کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی کنفیوژن بڑھنا شروع ہوچکی ہے جس کا مطلب ہے انہیں حکومت کی پالیسیوں کی دور اندیشی کا خوف پیدا ہوچکا ہے۔

پہلے ڈھنڈورا پیٹا گیا کہ تحریک انصاف کے نئے پاکستان میں پرانے انجینئرز بھرتی ہوچکے ہیں اب جب انھیں کھانے کا مواقع نہیں مل رہے اور ان کا احتساب شروع کرنے اور معاشی استحکام انہی کی دی ہوئی لائنز پر لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تو اب ان کی عقل سلیم نے رونا شروع کردیا ہے کہ یہ تو نئے ہیں بالکل ناتجربہ کار ہیں ۔

اپوزیشن سربراہان کا پبلک اکائونٹس کمیٹی پر واویلا کرنا سمجھ سے باہر ہے جن کو عوامی مینڈیٹ ملا ہے ان میں سے کوئی بھی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا جاسکتا ہے۔ اس پر اصولی موقف درست ہے ۔

ASGHAR BURHAN, GEN, SECRETARY, PTI, FRANCE, SAYS, OPPOSITION, VOWING, VIVIDLY, ABOUT, GOVERNMENT, THEY, ARE, NOT, CLEAR