وزیراعظم نے ملکی اداروں کو مضبوط اورکرپشن کے خاتمہ کی داغل بیل ڈال دی ہے مخالفین کو کمیشن مافیا اور کرپشن کلچر ختم ہوتا ہضم نہیں ہورہا، اصغر برہان
پیرس؍ سرگودھا(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے یس اردو نیوز کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان آکر اور بلدیاتی اور یونین کونسل سطح پر عوامی نمائندوں سے ملاقات کے بعد وہ یہ بات پورے وثوق کیساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ملک میں تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہمارے چھوٹے شہر اور قصبے بھی ترقی یافتہ شہروں کے برابر معیار زندگی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی اداروں کو مضبوط اور کرپشن کے خاتمہ کی داغ بیل ڈال دی ہے جس سے انشااللہ ملک کا مستقبل محفوظ ہورہا ہے۔ مخالفین اپنے کرپشن ایجنٹس اور مافیاز کو بھوکوں مرتے اور کرپشن کلچر کے خاتمے کے ہاتھوں ذلیل ہوتے دیکھ کر پریشان ہیں۔
غریب عوام کے دل میں امید کی جو کرن وزیراعظم عمران خان نے جگائی ہے وہ روشن ہے اور روشن رہیگی۔ ملکی ادارے کرپشن کے خاتمے کے بعد درست سمت میں گامزن ہیں ۔ مزید چھ ماہ میں ملک سے اقربا پروری اور چوربازاری کے خاتمے کے بعد نتائج موصول ہونا شروع ہونگے تو مخالفین انگشت بدنداں رہ جائیں گے۔
وہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اور اپنے آبائی شہر میں کچھ دن قیام کے بعد وہ اسلام آباد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد امید ہے انشااللہ تحریک انصاف فرانس عالمی سطح پر تبدیلی کے ایجنڈا کو اوورسیز پاکستانیوں میں پھیلائے گی اور قومی اتحاد و یگانگت کی فضا قائم کریگی جس سے اجتماعی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔