پیرس، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی فرانس اصغر برہان کی طرف سے اہل ایمان کو ربیع الاول کے مقدس ماہ کی آمد کی مبارکباد
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے تمام اہل ایمان اوردوست احباب اور یس اردو نیوز کے قارئین کو ربیع الاول اور جشن آمد رسول ص کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ربیع الاول کا مبارک ماہ وطن عزیز اور دنیا بھر میں مسلمانوں کیلئے امن عالم اور فتح و نصرت کامیابی کا پیغام لے کر آئے۔
زندگی، دریا ، کنارا یانبیؐ
بے سہاروں کا سہارا یانبیؐ
آپ نے دامن میں اس کو لے لیا
جس کسی نے بھی پکارا یانبیؐ
غمزدوں کو دینے والے آسرا
میں بہت ہوں غم کا مارا یا نبیؐ
کب سمیٹیں گے مجھے صلِّ علیٰ
ہو چکا ہوں پارہ پارہ یا نبیؐ
اے جمال و حسنِ سیرت کی مثال
رحمتوں کا استعارہ یا نبیؐ
اپنی امت سے بچا لیجئے مجھے
سخت مشکل ہے گزارا یانبیؐ