پیرس؍ اسلام آباد (ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ عمران خان کی کامیابی کا اعلان ان کے مخالفین خود ہی کر رہے ہیں ۔ جو لوگ اپنے پینتیس سالوں کا موازنہ عمران خان کے پانچ سالوں کیساتھ کر رہے ہیں ان کوشرم آنی چاہیے یہ ہمارے کامیابی نہین تو اور کیا ہے۔
عمران خان چیئرمین تحریک انصاف کے آنے سے پاکستان میں ایک انقلاب آئےگا۔ جس میں نظام انصاف قائم ہوگا اور تمام ادارے اپنا بہترین رزلٹ عوامی خدمت کیلئے دینا شروع کریں گے کیونکہ عمران خان کا ویژن پاکستان کی خوشحالی ہے۔