پیرس (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر عہدیداروں ابرارکیانی، اصغر برہان،یاسر قدیر اور دیگر نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے افضل لنگاہ، آصف چوہدری اور ملک انصر سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر یس اردو نیوز سے گفتگو میں اصغر برہان نے کہا کہ آصف چوہدری، افضل لنگاہ اور ملک انصر کی تحریک انصاف میں شمولیت فرانس کی پارٹی قیادت کے لئے نیک شگون ہے۔ فرانس میں پارٹی کی تنظیم ان کی شمولیت سے مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔سب مل کر چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔