کرپشن فری اور سیروتفریح کیلئے بہترین ممالک کی لسٹ میں اوپر آنا حکومت کی سب سے بڑی جیت، اصغر برہان
احتساب کی وجہ سے چوروں اور ڈاکوؤں کی چیخیں نکل رہی ہیں،ملک و قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے‘رہنما تحریک انصاف
پیرس (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے سیکرٹری جنرل اصغر برہان نے کہاہے کہ ملکی مسائل کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے،منی لانڈرنگ کے خلاف تحریک انصاف کا بڑا آپریشن ملک سے کرپشن کے خاتمے میں تاریخ رقم کر دے گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ احتساب کی وجہ سے چوروں اور ڈاکوؤں کی چیخیں نکل رہی ہیں،ملک و قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے، پاکستان سے بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی کا بنیاد ی ایجنڈا ہے، کرپشن پر اکٹھے ہونے والی ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے ادوار میں ایک دوسرے پر کرپشن کے کیس بنائے جن کا آج دونوں پارٹیوں کی قیادت کوسامنا ہے تحریک انصاف کی حکومت ان کیسز پر اثر انداز ہونے کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق اداروں کی معاونت کر رہی ہے زرداری کیخلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے اس لئےتحریک انصاف کی حکومت پر زرداری کی تنقید بے جا ہے، کرپشن پر قابو پانے کی پالیسی کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان کرپشن کی ریٹنگ میں بہتری کی جانب چل پڑا ہے ملک کو اربوں روپے کے خسارہ کی بھینٹ چڑھانے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف تاریخ کا سب سے بڑا موثر غربت مکائو پروگرام لے کر آ رہی ہے ، اپنا گھر منصوبہ چھت سے محروم افراد کے خوابوں کی تعبیر ممکن بنائے گا۔ ابتدائی طور پر پہلے مرحلہ میں تین شہروں کے بعد دیگر علاقے بھی بدترریج اپنا گھر پروجیکٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
id=”div-gpt-ad-15236393843-0″>