پیرس (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سیکرٹری جنرل اصغر برہان نے عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے شکرگزار ہیں جنہوں نے پیمرا اور ٹی وی چینلز کو حکومتی اثرورسوخ سے آزاد کیا ہے۔ اس طرح آج اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پیمرا کے ساتھ ساتھ آذادی صحافت کی راہ میں بھی نیا سنگ میل عبور ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی ٹاک شوز سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ ان پر حکومتی اثر و رسوخ موجود ہے اور بیک اینڈ پر ٹیلی فو ن کالز اور بہت سے ہتھکنڈوں سے چینلز کو کنٹرول کیا جارہا تھا جس پر چیف جسٹس نے ایکشن لے کر بہترین اقدام کیا ہے ۔
مریم اورنگزیب ملک کی پہلی وزیر اطلاعات ہیں جو خود بھی آئین و قانون کے خلاف آواز بلند کرتی آئی ہیں اس حال میں کوئی کیسے آزادی صحافت کا تصور بھی کر سکتا ہے۔