counter easy hit

پیرس، سپریم کورٹ نے وقت کے فرعون کے خلاف اہم ترین فیصلہ دیکر تاریخ رقم کی ہے، نواز شریف کوکرپشن پر جیل جانا ووٹ کے تقدس کی بحالی ہے، اصغر برہان

پیرس(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سیکرٹری جنرل اصغر برہان نے نواز نااہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر دھمکیوں اور گھٹیہ بیان بازی کے باوجود سپریم کورٹ کے ججز نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے جس پر وہ داد تحسین کے مستحق ہیں اور وقت کے فرعون کو  غرق کردیا گیا ہے اور یہ پاکستان میں آئین و قانون کی بحالی کی طرف اہم قدم ہے

انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے اور اس کیلئے شریف برادران جیسے مجرموں اور کرپٹ ٹولے کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تب جا کر ووٹ کا تقدس صحیح معنوں میں بحال ہوگا۔

ASGHAR, BURHAN, SECRETARY, GENERAL, PTI, FRANCE