نئے پاکستان میں یس اردو نیوز جیسے غیر جانبدار صحافتی اداروں کا اہم ترین کردار ہے، پانچویں سالگرہ پر دلی مبارکباد، اصغر برہان
پیرس؍اسلام آباد (ایس ایم حسنین) تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے یس اردو نیوز کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں یس اردو نیوز جیسے غیر جانبدار صحافتی اداروں کا اہم ترین کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یس اردو نیوز کی پانچویں سالگرہ پریس اردو نیوز کی پوری ادارتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے ملک وقوم کے مفاد میں مثبت صحافت کو فروغ دیا اورایک اچھے ادارے کا اضافہ کیا جس کا مقصد ملکی سلامتی کا تحفظ اورملک کے سیاسی وسماجی ڈھانچے کیلئے مثبت کام کرنا ہے