پرویز مشرف کوسزا، جمہوریت اورعدلیہ دونوں کی آزادی کیلئے میاں نواز شریف کی تحریک رنگ لے آئی، اصغرخان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری اصغر خان نے کہا ہے کہ سابق آمر پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں سزا، جمہوریت اورعدلیہ دونوں کی آزادی کیلئے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کی تحریک رنگ لے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر آئین توڑنے، ججز کو نظر بند کرنے، آئین میں غیر قانونی ترامیم کرنے، بطور آرمی چیف آئین کو معطل کرنے اور غیر آئینی پی سی او جاری کرنے کے آئین شکنی کے جرائم ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف نے ثابت قدمی اورصبرکا مظاہرہ کر کے آمروں کیخلاف تحریک کو نئی جلا بخشی ہے۔ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب ووٹ کو عزت کا بیانیہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے موثر ترین ثابت ہوگا اور آئندہ کسی آمر کو جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی جرات نہیں ہوگی۔