counter easy hit

اقتدار میں شامل نالائق ٹولے نے ملک کو چالیس سال پیچھے دھکیل دیا۔ اصغر خان

اقتدار میں شامل نالائق ٹولے نے ملک کو چالیس سال پیچھے دھکیل دیا۔ اصغر خان

پیرس (نمائندہ خصو صی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر اصغر خان نے کہا ہے کہ ملک کو چالیس سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ نالائق ٹولے نے وہی بھیکاری پن، وہی شاہی مہمان نوازیاں شروع کر رکھی ہیں جن پر تنقید جاتی تھی۔ اپنا تھوک کر چاٹنے والے ہوش کے ناخن لیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک غریب کا کمرہ تو تجاوزات کی مدمیں لا کر گرا دیا جاتا ہے لیکن بنی گالہ کو نہیں گرایاجاتا،نہ ہی علیمہ خان اور وزراء کے خلاف کوئی جے آئی ٹی بنائی جاتی ہے،وقت آنے والا ہے ،لیگی قیادت کے خلاف حکمران کچھ ثابت نہیں کر سکے ،اور عدالت انہیں بے گناہ قراردے گی تب حکمران کہاں کھڑے ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے تحریک انصاف کو جنرل الیکشن میں کامیاب کرانے کے لئے نوازشریف کو جیل میں ڈالا گیا پھر تحریک انصاف کی حکومت بنانے کیلئےنواز شریف کو جیل میں ڈالا اور اب حکومت چلانے کیلئے بھی نواز شریف کوجیل میں رکھا گیا گیا، کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریفکارکردگی ان کے حکومت چلانے کے راستے کی رکاٹ ہیں۔

asghar khan, PRESIDENT, PMLN, YOUTH WING, FRANCE