صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس اصغر خان پاکستان کا نجی دورے سے واپسی پر پیرس پہنچ گئے ، پاکستان کے معاشی اورسیاسی حالات پر یس اردو نیوز سے خصوصی بات چیت
پیرس (نمائندہ خصوصی) اصغر خان صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے تمام دوست احباب اور عزیز واقارب اورسیاسی وسماجی شخصیات کے والہانہ پیار اور محبتوں نے دورے کو یادگار بنا دیا۔ ان تمام شخصیات کا شکر گزار ہوں۔
پاکستان کے دورے پر ہم وطنوں کے تاثرات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام بڑے امتحان سے گزر رہی ہے ۔عوام پاکستان حد درجہ ہمت وحوصلے سے صبر آزما حالات کا مقابلے کر رہے ہیں ایسے میں نااہل حکومت کو برداشت کر نا ہمارے پاکستانیوں کا ہی حوصلہ ہے۔ ۔ مایوسی نے غریب اور چھوٹے تاجروں کو گھیر رکھا ہے۔ پاکستان گزشتہ پانچ ماہ سے کافی پیچھے جاچکا ہے۔ میاں محمد نواز شریف صاحب اور ان کی ٹیم نے پانچ سال جس جانفشانی سے کام کیا اگلے دس سال بھی ان پراجیکٹس پر ایسے ہی کام کرنے کی ضرورت تھی مگر افسوس نااہل حکومت نے بیک گیئر لگا کر سب کچھ برباد کردیا۔
سٹاک ایکسچینج سمیت تمام کاروباری ادارے مسلسل نیچے کی طرف جارہے ہیں ۔ پاکستان عالمی دوڑ میں ترقی کا سفر روکنے والا واحد ملک ہے ۔ جانے عوام پاکستان سے کس بات کا بدلہ لیا گیا۔ جدید ترین میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین اورکارپٹڈ روڈز کو چھوڑ کر انڈسٹریز کو بھاری ٹیکسوں کے تابع کردیا گیا ہے جو ایک ظلمم ہے