counter easy hit

دعا ہے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف جلد تندرست ہوکر تمام مقدموں سے سرخرو ہوں، بے لوث خدمت پر انکو جیل میں ڈالنا خون کے آنسو رلاتا ہے، اصغر خان

دعا ہے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف جلد تندرست ہوکر تمام مقدموں سے سرخرو ہوں، بے لوث خدمت پر انکو جیل میں ڈالنا خون کے آنسو رلاتا ہے، اصغر خان

پیرس(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر اصغر خان نے کہا ہے کہ دعا ہے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف جلد تندرست ہوکر تمام مقدموں سے سرخرو ہوں، بے لوث خدمت پر انکو جیل میں ڈالنا خون کے آنسو رلاتا ہے۔ جیل میں شدید کسمپرسی کی حالت میں ان کے ساتھ ناروا سلوک اور جھوٹے الزامات کے سبب ایسی آزمائش سے دوچار کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

نواز شریف نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے اور انکی صحت کے بارے میں انکے چاہنے والوں کو بھی گہری تشویش ہے۔ عظیم قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے خاندان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس ملک کی عوام کو جدید ترین ملک کی طرف عملی طور پر گامزن کیا ہے مگر افسوس ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ان کو اس طرح ذہنی وجسمانی طور پر ٹارچر کرنا سمجھ سے باہر ہے

اگر اتنے بے لوث اور محب وطن راہنما کے ساتھ ایسا سلوک روا رکھا گیا تو آئندہ کوئی بھی اس ملک کی خدمت کیلئے آگے نہیں آئے گا یہودی لابی کی طرح ہر کوئی بیرونی لابیوں کی سپورٹ اور ان کی ترویج کیلئے کام کریگا اور نتیجتاً خدانخواستہ ہماری قوم گمراہی اور گنمانی کے اندھیروں میں جاسکتی ہے۔

 

asghar khan, PRESIDENT, PMLN, YOUTH, WING, FRANCE