حکومت نااہلی اورناکامی کا ملبہ سرکاری اہلکاروں پرڈال کر عوامی محاسبہ سے نہیں بچ سکتی، چوہدری اصغر خان
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ) فرانس کے صدر چوہدری محمد اصغر خان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نااہلی اورناکامی کا ملبہ سرکاری اہلکاروں پرڈال کر عوامی محاسبہ سے نہیں بچ سکتی ۔ وزیراعظم جب جھوٹا اور نااہل ہو تو مہنگائی اور ملکی معیشت کی ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے‘ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدوں میں قوم کو اندھیروں یں رکھا جا رہا ہے ،جعلی حکومت عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے۔
پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں،‘ جھوٹی حکومت عوام کو آئی ایم ایف کی شرائط بتائے۔ عمران خان اب کنٹینر پر نہیں بلکہ وزیراعظم کی کرسی پر براجمان ہیں ۔موجودہ حکومت نااہل اور نالائق ہے،حکومت کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لئے کچھ نہیں