counter easy hit

وزیراطلاعات پنجاب کی پٹائی کے بعد وزیرریلوے پرانڈوں کی بارش، حکومت کا مکافات عمل شروع ہوچکا، چوہدری اصغر خان

وزیراطلاعات پنجاب کی پٹائی کے بعد وزیرریلوے پرانڈوں کی بارش، حکومت کا مکافات عمل شروع ہوچکا، چوہدری اصغر خان

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری اصغر خان نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات پنجاب اور وزیرریلوے کی زبان دانی  مہنگائی کا شکار عوام کے ذہنوں پر انتہائی گراں گزرتی ہے اور اس کا اظہار پی آئی سی واقعے کے دوران فیاض الحسن چوہان کی پٹائی سے ہوچکا ہے۔ اسکے بعد وزیرریلوے نے بھی اپنی زبان دانی پر سرگودھا ریلوے سٹیشن پر خوب داد وصول کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا کو اب تک کنٹینرز سے نیچے اتر آنا چاہیے تھا مگر انہیں زبان درازی کی ایسی عادت ہوچکی ہے کہ وہ اب اپنی پرفارمنس کے بجائے اپنی زبان پر ہی بھروسہ کرتے ہیں مگر عوام اب ان کی آوازوں سے پک چکے ہیں اور اس کا اظہار ہونا شروع ہوچکا ہے۔ بدتمیزی کو فروغ دینے والی تحریک انصاف کا مکافات عمل شروع ہوچکا ہے اور یہ لوگ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

 

ASGHAR KHAN, PRESIDENT, PMLN, YOUTH WING, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website