counter easy hit

سٹاک ایکسچینج کی تنزلی موجودہ اسمبلی نے ملک کو تباہی کے دھانے تک پہنچا دیا۔ اصغر خان

سٹاک ایکسچینج کی تنزلی موجودہ اسمبلی نے ملک کو تباہی کے دھانے تک پہنچا دیا۔ اصغر خان

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن(یوتھ ونگ)فرانس کے صدر اصغر خان نے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج اور معیشت انجینئرڈ سیاستدانوں اور اقتدار سے نہیں چلتی اس کیلئے پالیسیوں کا تسلسل چاہیے جو موجود ہ حکومت کے بس کی بات نہیں۔

جب قوم کے محسنوں کو پابند سلاسل کردیا جائے اور انتھک محنت سے پانچ سال میں معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے والے محسنوں کو ذلیل و رسو اکر کے ان کی مخلصانہ کاوشوں کا صلہ دیا جائے تو معیشتیں ایسے ہی چلا کرتی ہیں۔

اب بھی وقت ہے اسد عمر اور ان کی حکومت کو اپنی غلطیوں کو تسلیم کر کے پاکستان کو تباہی سے بچانا چاہیے۔ نہ کہ وہ لوگ مزید اپنی تمام تر نااہلی کے باوجود اقتدار سے چمٹے رہیں۔

ASGHAR KHAN, PRESIDENT, PMLN, YOUTH WING, FRANCE