جو حکومت اپنے ایس ایس پی کو تحفظ نہ دے سکے عوام کو کیا دےگی، اصغر خان
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر اصغر خان نے ایس ایس پی پولیس طاہر خان کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کا قاتل نامعلوم اس کا قاتل حکومت یہ بیان دینے والوں کو اب قاتل شیشے میں دیکھ لینا چاہیے اور اس کی سزا بھی تجویز کرنی چاہیے۔
وزیراعظم اور ان کی کابینہ انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند کے مصداق ملک کی قسمت کے ساتھ کھیل رہے ہیں اس لئے ملکی اداروں کو اب بہت جلد کوئی قدم اٹھانا پڑیگا ورنہ پاکستان کی رہی سہی ساکھ بھی جاتی رہیگی۔
.