counter easy hit

کراچی اور اورکزئی ایجنسی حملہ بد ترین، دہشتگردی نے پھر سے ہم وطنوں پر قیامت ڈھادی، حکومتی کارکردگی کہا گئی، اصغر خان

کراچی اور اورکزئی ایجنسی حملہ بد ترین، دہشتگردی نے پھر سے ہم وطنوں پر قیامت ڈھادی، حکومتی کارکردگی کہا گئی، اصغر خان

پیرس ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر اصغر خان نے کہا ہے کہ کراچی اور اورکزئی ایجنسی میں حملہ قابل مذمت ہے ۔ حکومت کے 100 دنوں میں پھر دہشتگردی لوٹ آئی ہے۔

ملک میں سی پیک اور دوسرے اہم ترین منصوبے جو مسلم لیگ ن نے شروع کیے اگر تحریک انصاف انہیں جاری بھی رکھ لے تو غنیمت ہے۔ سی پیک سمیت ہر اہم قومی منصوبے کے حوالے سے بے یقینی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں جو کہ حکومتی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دہشتگردی کو کراچی اور پورے ملک سےمسلم لیگ ن نے ختم کیا۔ یہی وجہ ہے کہ عرصے سے پاکستان میں سکون ہے مگرسیکورٹی اور دیگر قومی مفاد کے منصوبوں کے حوالے سے حکومتی کارکردگی ناقص ہے جس سے  ہر شعبہ بے یقینی کا شکار ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور قوم سے کیے گئے دعوئوں کے حوالے سے سچ بیان کرنا شروع کرے۔

 

 

ASGHAR KHAN, PRESIDENT, PMLN, YOUTH WING, FRANCE