بیرون ممالک پاکستانیوں اور ان کی جائیدادوں کی واپسی معاہدے اسحاق ڈار اور چوہدری نثار کی کاوش، وزیراعظم سلیکٹ کے وزرا انہیں ماموں بناتے رہتے ہیں، اصغر خان
پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر اصغر خان نے 26 ممالک کے ساتھ رقم منتقلی معاہدے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26ممالک کے ساتھ بیرون ملک رقم منتقلی کے معاہدےعمران خان نے نہیں 2016ء میں اسحاق ڈار نے کئے تھے۔ اور جرائم روکنے کیلئے بیرون ملک مفرور پاکستانیوں کی حوالگی کیلئے چوہدری نثآر علی خان نے بیش بہا کام کیا ہے وزیراعظم سلیکٹ کے وزرا انہیں سیریس نہ لیتے ہوئے ان معاہدوں پر اپنا نام لکھ کر ماموں بناتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آخر کار 26ممالک کے ساتھ بیرون ملک رقم منتقلی بارے معلومات کے تبادلے کے معاہدے پر سچ سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں پر پی ٹی آئی حکومت نے نہیں بلکہ 2016ء میں اسحاق ڈار جب وہ وزیر خزانہ تھے نے دستخط کئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جھوٹ بول کر اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں ،ْ ان کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ،ْان کی اپنی عزت معافی کی متقاضی ہے ۔ ان کے وزرا نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا اور مستقل انہیں ماموں بنا رہے ہیں