انصاف کا نعرہ لگانے والوں کا حال یہ ہے کہ جعل ساز وزرا سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلوں کا ہفتوں پہلے اعلان کرتے پھرتے ہیں، اصغر خان
پیرس ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن، یوتھ ونگ فرانس کے صدر اصغر خان نے کہا ہے کہ انصاف اورقانون کا مذاق بنایا جارہا ہے ۔ انصاف اور قانون کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹتی ہے تو ہر خاص و عام کو نظر آتا ہے ۔ حکومت کے جعل ساز وزرا روز ایک فضول بیان تو دیتے ہی ہیں ساتھ میں سپریم کورٹ اور حساس اداروں کے فیصلوں کو بھی ہفتوں پہلے بیان کرتے ہیں جس سے انصاف و قانون کا پول تو کھل ہی جاتا ہے مگر پاکستان جیسے ملک کی عدالتیں اور تمام فیصلہ ساز اداروں کی عزت پر بھی سوال اٹھ جاتا ہے۔