counter easy hit

مسلم لیگ کے ایم این اے عابد رضا کو باعزت رہائی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، اصغر خان

پیرس (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس (یوتھ ونگ) کے  صدر اصغر خان نے ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات عابد رضا کو مقدمہ فوجداری میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے ان کو سرخرو کردیا۔

جس نے غریب عوام کے دکھ سکھ میں ساتھ دیا اللہ نے اس کو ایک دفعہ پھر عوام میں پہنچا دیا۔ اللہ پاک انھیں سرخرو کریں اور شاد و آباد رکھیں۔

صدر مسلم لیگ ن فرانس (یوتھ ونگ) اصغر خان نے کہا ہے کہ ہم ہر قسم کے حالات میں چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان پر پہلے بھی کئی امتحانات آئے جن میں سرخرو ہوئے  اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس امتحان سے بھی سرخرو ہوئے۔

asghar khan, president, PMLN, (YOUTH WING) FRANCE, ASGHAR KHAN, SAYS, ABOUT, ABID RAZA, BAIL, IN, MURDER CASE