رانا ثنائ اللہ کی جرات وبہادری کو سلام، ان کی گرفتاری سے حکومت کی بدحواسی اورمایوسی عیاں ہوگئی، چوہدری اصغر خان
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمد اصغر خان نے رانا ثناءالله ( صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب) کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءالله ( صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب) مسلم لیگ ن پنجاب کے شیر ہیں ان کی گرفتاری سے حکومت کی بدحواسی اورمایوسی عیاں ہوگئی
رانا ثناء اللہ کی گرفتاری دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ حکومت کے اعصاب پر سوار ہوچکے ہیں اور ان کا وجود اور ان کے مسلم لیگ کو توڑنے کی سازش کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کو حکومت اچھا نہیں سمجھ رہی اور باآخر ایسا بھونڈا کیس بنوایا گیا جو ان کی شخصیت کے مقابلے میں بھی بہت چھوٹا ہے۔
رانا ثناءاللہ نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لوٹا کریسی کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔ 15 ارب میں اتحادی خریدنے والی حکومت اب لیگی ارکان کو خریدنا چاہتی ہے۔ صوبائی صدر ن لیگ نے کہا کہ لیگی ارکان کوتوڑنے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے گئے۔عمران خان کو لیگی ارکان کو خریدنے میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے۔ کسی رکن نے لوٹا بننے کی کوشش کی تواسے رکنیت استعفے کی صورت میں لوٹانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی لوٹا ہوا تواس سے قیادت استعفیٰ طلب کرےگی۔ اگرکوئی لوٹا ہوا تو کارکن ان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔ لوٹا رکن کے گھر کے گھیراؤکی قیادت خود کروں گا