پیرس، مسلم لیگ میرے خون میں شامل ہے، مرکزی قیادت اور کارکنان کی طرف سے ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا تہ دل سے شکرگزار ہوں، چوہدری اصغر خان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے نومنتخب صدر چوہدری محمد اصغر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ میرے خون میں شامل ہے۔ میاں محمد نواز شریف دلوں کے وزیراعظم ہیں ۔ آج قوم کا بچہ بچہ مریم نواز کی قیادت میں ہر ریلی میں بھرپور شرکت کر رہا ہے جبکہ حکومتی مشینری کے روکنے کے باجود مریم نواز کی مقبولیت دن بہ دن آسمان کو چھوتی جارہی ہے جوکہ میاں محمد نواز شریف کےبے گناہی کا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تکاہ کہ مسلم لیگ ن فرانس کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی اورکارکنان کے اعتماد کا تہ دل سے شکر گزار ہوں انشااللہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا متحرک کردار جاری رکھیں گے اور قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کو یورپ بھر میں پھیلانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ چوہدری محمد اصغر خان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے انتہائی متحرک راہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف فرانس بلکہ یورپ بھر میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے لیگی قیادت اور کارکنان کو موبلائز کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔