پیرس، مسلم لیگ ن فرانس کا چوہدری اصغر خان کو بدستور یوتھ ونگ کاصدر برقرار رکھنے کا فیصلہ، قیادت نے متفقہ طور پر انھیں اورانکی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی نے چیئرمین کی زیرصدارت اجلاس میں چوہدری اصغر خان کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کا صدر برقرار رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ ان کا بطور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن فرانس کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی نے آفس ہولڈرز اور آٖفس بیئررز کے تقرر کے بعد مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کی ایگزیکٹو باڈی کیلئے اجلاس منعقد کیا۔ جس میں تمام قیادت نے متفقہ طور پر چوہدری محمد اصغر خان کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا صدر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ چوہدری محمد اصغر خان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے انتہائی متحرک راہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف فرانس بلکہ یورپ بھر میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے لیگی قیادت اور کارکنان کو موبلائز کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔