پاکستان فیسٹول فرانس ہرمحب وطن کیلئے قومی تہوار کی حیثیت رکھتا ہے، تمام کمیونٹی شاندار کامیابی کیلئے بھرپور کردارادا کرے،اصغر خان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمد اصغر خان نے پاکستان فیسٹول فرانس کو قومی تہوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کمیونٹی اس فیسٹول کو شاندار اورکامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے، فیسٹول میں جس طرح بھرپور طریقے سے پاکستان کے چاروں صوبوں گلگت اورکشمری اورعلاقائی کھانوں اورملبوسات کی نمائش کی جاتی ہے یہ کسی بھی طرح پیرس میں منائے جانے والے قومی تہواروں سے کم نہیں ۔
پاکستان فیسٹول فرانس اپنے انمٹ نقوش چھوڑ رہا ہے۔ پہلے دونوں ایڈیشنز انتہائی کامیاب رہے اور اس مرتبہ پہلے سے زیادہ جوش و خروش کیساتھ فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 29 ستمبر 2019 کیلئے کمیونٹی کا ہرفرد بے چین ہے اور بیقراری کیساتھ فیسٹول کی آمد کا منتظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فیسٹول فرانس کی کامیاببی کیلئے تمام کمیونٹی کو مل جل کر کام کرنا ہوگا تاکہ دیار غیر میں ہرپاکستانی یکجا ہوکر اوراپنے پاکستانی تشخص کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل ہوسکے۔