پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور یوتھ ونگ اوورسیز کے آرگنائزر علی زاہد کا پیرس کا دورہ، اصغر خان صدر یوتھ ونگ کا انکے اعزاز میں پروقار عشائیہ کا اہتمام
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی اور آرگنائزر برائے اوورسیز یوتھ ونگ علی زاہد نے پیرس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن فرانس کی مرکزی پارٹی اور یوتھ ونگ کے راہنمائوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس اصغر خان نے ان کے اعزاز میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر علی زاہد نے کہا کہ اصغر خان مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے جس طرح مرکزی پارٹی اور یوتھ ونگ کے درمیان رابطوں کو استوار کررکھا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کی کوششوں سے فرانس مسلم لیگ کی تنظیم بہت فعال اور صحیح سمت میں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے تمام شرکا کے ساتھ ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔