counter easy hit

وزیراعظم پاکستان کواپنے ملک کی برائیاں بیان کر کے سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اصغر خان

وزیراعظم پاکستان کواپنے ملک کی برائیاں بیان کر کے سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اصغر خان

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ )فرانس کے صدر اصغر خان نے بیجنگ میں پاکستانی وزیراعظم کی تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عالمی سربراہان مملکت کے لائحہ عمل کے برعکس ایک پاکستانی قوم کے وکیل کے بجائے پاکستان قوم کے بد ترین نقاد کے طور پر اپنی تقاریر جاری رکھے ہوئے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے۔

پوری دنیا بشمول یورپ میں حکومتوں پر کرپشن کیسز ہیں مگر کبھی کسی عالمی فورم پر کسی حکمران نے آج تک اپنی قوم کا پردہ چاک نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے ملک کا اچھا چہرہ عالمی فورمز پر پیش کیا ہے۔ نو آموز حکمرانوں کواپوزیشن موڈ سے باہر آنے تک پاکستان کئی سال پیچھے جاچکا ہوگا۔ عمران خان کا اپنے ملک کے حالات پر منفی تبصرہ ہمارے ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔

ASGHAR KHAN, PRESIDENT, PMLN, YOUTH WING, FRANCE, SAID, PAKISTANI, PRIME MINISTER, TALKING, THE, NEGATIVE, ABOUT, PAKISTANI, NATION