پی ٹی آئی ممبر اسمبلی عاصمہ حدید کی اسرائیلی حمایت میں تحریک وبیان انتہائی مذموم ہے، اصغر خان
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن(یوتھ ونگ)فرانس کے صدر اصغر خان نے پی ٹی آئی ممبر اسمبلی عاصمہ حدید کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اسرائیلی یہودیوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بہت جلدی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہودیوں کے ساتھ حکومت کی جوخاص لگاوٹ ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگر اس کیلئے تاریخی حقائق اور کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ تحریک انصاف کے راہنما بہانہ بازی اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے بجائے اپنا واضح موقف پیش کریں۔
اسرائیل لاکھ دنیا کے سامنے اپنا بہروپ بدل کر آئے مگر یہ بھلایا نہیں جاسکتا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی عمارت فلسطینیوں کے خون پر بنائی جائےگی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس بات کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی۔
اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی عاصمہ حدیدکی دلیلیں چیک کریں۔
حضرت محمد(ص)بنی اسرائی سے تھےنمازمیں ہم تمام ال کی بات کرتےہیں۔
دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم ہورہاہےلہاظا علماء قران میں کوئی آیت نکالیں تاکہ تمام لوگ اپس میں جٹ سکیں۔ pic.twitter.com/9z4WkSUy9o— Ahmad Afridi (@ScorpionAfridi) November 11, 2018