پیرس( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس (یوتھ ونگ) کے صدر اصغر خان نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری بد ترین سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے ۔ حکومت کو تمام تر فری ہینڈ دینے کے باوجود اسے ضمنی انتخابات کیلئے ایک خوامخواہ سہولت دی گئی۔
تحریک انصاف اپنی تباہی اپنے ہاتھوں سے لکھ رہی ہے ۔ کسی ملک میں جب حب وطن راہنمائوں کو جانفشانی اور ایمانداری سے کام کرنے کے صلہ کے طور پر پگڑی اچھالی جائیں اور انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے ایسی قومیں کبھی ترقی نہیں کرپاتیں۔