تبدیلی نے نیا ذار روس دیدیا، مزدور کو گھر کی دہلیز پے تبدیلی مبارک ہو، اصغر خان
پیرس ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ)فرانس کے صدر اصغر خان نے حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک تباہی در تباہی کی طرف جا رہا ہے جبکہ حکمران ابھی تک تبدیلی کے ڈھنڈورے پیٹ رہے ہیں۔ گیس بجلی مہنگی، میٹرو سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ ہو گیا ۔۔! کوئی جگہ رہ تو نہیں گئی جہاں کسی غریب کا آنا جانا ہو ؟؟؟ کوئی ایسی خالی جگہ جہاں سے کسی غریب کا ریلیف نہ چھینا ہو حکومت نے ؟؟؟ ”
دوکانداروں سے ٹیکس لینا ہے مگر ان کو دوکان سے باہر نکلنے کے لیے سیڑھیاں بھی نہیں بنانے دینی۔ وہ دن دور نہیں جب زار روس کی بیٹی کی طرح جب غریب عمران خان سے سوال کریں گے کہ ان کا جینا دوبھر ہوچکا ہے ان کے پاس روٹی نہیں ہے اور عمران خان کے برگر یوتھیے عوام کو ڈبل روٹی کھانے کی صلاح دیں گے۔ یہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اللہ پاک غریب عوام کو اس حکومت کے شر سے اپنی پناہ عطا فرمائیں۔