حکومتی وزیر نے لاقانونیت کی انتہا کر دی غریب مزدور کو فارم ہائوس میں داخلے پر زدوکوب کرنا قابل مذمت ہے، اصغر خان
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ)کے صدر جناب اصغر خان نے کہا ہے کہ حکومتی وزیر جو بدقسمتی سے وزیر قانون بھی ہیں کا اپنے فارم ہائوس میں جانور کے داخلے پر مزدور اور اس کے اہلخانہ کو زدوکوب کرنا شرمناک ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
حکومتی وزرائ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں ان کو اور ان کی اولادوں کو ایسے اقدامات سے باز رہنا چاہیے۔