شہباز شریف کی وطن واپس سے نااہل حکومتی ٹولے کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، نہ آنے کا دعویٰ کر نے والوں کو شرم آنی چاہی، اصغر خان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری اصغر خان نے محترم شہباز شریف کی وطن واپسی کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کی وطن واپسی گیم چینجر ثاببت ہوگی اور اس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کو شرم آنی چاہئے جن کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ واپس نہیں آئینگے۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی وطن واپسی کے بارے میں سیاست کرنے والے پی ٹی آئی رہنمائوں کو شرم آنی چاہئے جن کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ واپس نہیں آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ محترم قائد شہباز شریف کی واپسی سے حکومت ایوانوں میں زلزلہ آچکا ہے اور وہ اب منہ چھپانے کی جگہ ڈھونڈ رہے ہیں