پیرس (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ)فرانس کے صدر اصغر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں بھونچال آنے والا ہے شیر کے پاک سرزمین پر قدم رکھتے ہی جعلی تبدیلی کے نونہالوں کو 5ہزار میگاواٹ کا شاک لگے گا ۔ جس سےجعلی تبدیلی بھسم ہوجائے گی۔
میاں محمد نواز شریف کا نام استحکام پاکستان کی علامت ہے ۔ ہم نے کوئی ایجی ٹیشن نہیں کرنی انشااللہ سیاسی ورکرز ہیں اور میاں صاحب کی قیادت میں انتخابی عمل کو بھرپور طریقے سے جاری رکھنے میں کردار ادا کریں گے۔
بات ہنگامے اور ردعمل کی نہیں ہے، آپ نے جذبات کا اظہار کرنا ہے، قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا، نوبت پرچی تک پہنچانی ہے، 25 جولائی کو آپ نے اپنے جذبات کا اظہار کرنا ہے اور وہی فیصلہ ہو گا
میاں نواز شریف واپسی کا فیصلہ نہ کرتے تو ان کے حامیوں میں ایک پژمردگی آتی، ن لیگ کے مخالف اور کچھ میڈیا کے دوست اکسانے میں لگے ہیں کہ فیصلے پر ہنگامہ کیوں نہیں ہوا اور کوئی شدید ردعمل کیوں نہیں آیا