عظیم قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی رہائی سے عوام میں انصاف کے حصول کیلئے جدوجہد کا جذبہ بیدار ہوا ، اصغر خان
پیرس(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر اصغر خان نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے صبرواستقامات کو سلام پیش ہے۔ ان کے تمام تر مشکلات اور حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود ملکی اداروں پر اعتماد سے قوم کو مثبت پیغام ملا ہے۔ قوم میں انصاف کے حصول کیلئے جدوجہد اور عدالتوں کے احترام میں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بالآخر سپریم کورٹ آف پاکستان نے قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) قائد محمد نواز شریف کا موقف تسلیم کرتے ہوئے ضمانت پر جو رہائی دی ہے اس سے ان کے وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور قوم میں عدالتوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
قوم کے اتنے بڑے لیڈر نے انتہائی صبر واستقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام رکاوٹوں کے باوجود اپنا مشن جاری رکھا اور عدالتوں کا سامنا کیا۔
اعلیٰ عدلیہ سے ریلیف ملنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت کا انصاف کے حصول کے لئے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے پچھلے ڈیڑھ سال تک حکومت اور تحقیقاتی اداروں کی طرف سے ان کی شدید کردار کشی اوربے سروپا مقدموں کے باوجود وہ بالاآخر سرخرو ہوئے ہیں ۔ اگر چہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی لیکن عدالتوں کی طرف ملنے والے ریلیف نے ان کے حوصلے بڑھادےئے ہیں