پیرس ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ) فرانس کے صدر اصغر خان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا استعمال وزیراعظم کا حق ہے مگر فواد چوہدری کو 55 روپے ہیلی کاپٹر کے خرچ کا بیان سوچ سمجھ کر دینا چاہیے تھا۔ نئے پاکستان میں لاکھوں روپے خرچ اڑانے پر گمراہ کن پراپیگنڈہ کے ذریعے غریب عوام کے ٹیکسوں کا جو مذاق اڑایا گیا ہے وہ ایک مذموم حرکت ہے چیف جسٹس آف پاکستان کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ کیا نئے پاکستان کے وزرا عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے آئے ہیں۔
فواد چوہدری نے قوم کو گمراہ کر کے پاکستان کو لوٹنے کے عزائم سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ یہ قوم اس حکومت کو کبھی نہیں چھوڑے گی۔