پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت کی کارکردگی اور لیگی قائدین کی عوام دوست پالیسیوں کو ہدف تنقید بنانے والے حکومت کو غیرمستحکم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار سلطانہ اصغر صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی جیب سے علاج کرایا اور قومی خزانے پر بوجھ ڈالنے سے گریز کیا۔ لندن پلان ہو یا کوئی اور سازش پاکستانی عوام نواز شریف کیساتھ ہیں۔ دھرنوں کی کالیں دینے والے ناکام سیاستدان ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں