counter easy hit

آشا بھوسلے کے کردار کیلئے پریانکا ‘پرفیکٹ’

ممبئی: ہندوستان کی مشہو

Asha Bhoslay with Paryanka Chopra

Asha Bhoslay with Paryanka Chopra

ر گلوگارہ آشا بھوسلے نے اپنی سوانح حیات پر مبنی فلم میں مرکزی کردار کے لیے پریانکا چوپڑا کا نام تجویز کر ڈالا۔

 یس کی ایک رپورٹ کے مطابق آشا بھوسلے کا ماننا ہے کہ پریانکا چوپڑا ان کا کردار کرنے کے لیے بالکل ‘پرفیکٹ’ ہیں۔

گلوگارہ کی 83 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیے گئے ٹائم لیس آشا کنسرٹ (Timeless Asha concert) کے دوران آشا بھوسلے نے کہا، ‘پریانکا میرا کردار ادا کرنے کے لیے ایک بہت موزوں انتخاب ہوں گی، ایک گلوکارہ کی حیثیت سے وہ کسی دوسرے گلوکار کو بہت بہتر انداز میں پیش کر سکتی ہیں’۔

پریانکا چوپڑا بولی وڈ کی ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں، جنھوں نے ہر کردار کو نہایت خوبی سے نبھایا ہے، فلم ‘میری کوم’ میں وہ ایک مشہور ہندوستانی باکسر کا کردار بھی ادا کرچکی ہیں۔

دورسری جانب پریانکا کی پہلی ہولی وڈ فلم ‘بے واچ’ بھی اس وقت زیرتکمیل ہے جس کی ریلیز اگلے سال مئی میں متوقع ہے،اس فلم میں وہ ایک ولن کا کردار ادا کررہی ہیں۔

جب آشا سے ان کے شوہر آر ڈی برمن کی سوانح حیات سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا، ‘یہ ضرور بننی چاہیے، اس طرح لوگوں کو ان کا میوزک سننے کا موقع ملے گا، ان کے ریلیز نہ ہونے والے اور بھلا دیئے جانے والے گانے ان کی سوانح حیات کے ذریعے سب کے سامنے لائے جانے چاہئیں’۔

آشا کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی سوانح حیات مکمل کرلی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ہم کب پریانکا کو لیجنڈری گلوگارہ کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website