سمستی پور (کامران غنی) دوحہ، قطر میں مقیم معروف شاعر، ‘بزم اردو، قطر’ کے جنرل سکریٹری احمد اشفاق اور معروف سماجی کارکن افضال احمد(اجالے) کے بڑے بھائی سرفراز احمد کا جمعرات کو سمستی پور میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 47 سال کے تھے۔
پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا فرتاش احمد ہے۔مرحوم سرفراز احمد کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ان کے آبائی گائوں رائے پورمیں ادا کی گئی اور وہیں ان کی تدفین بھی ہوئی۔سرفراز احمد کے انتقال پر حقانی القاسمی، ندیم ماہر،سید فہیم الدین،سہیل ثاقب، منصور عثمانی، معید رشیدی، فرقان سنبھلی علیگ، احمد عثمانی، سید احمد قادری، تسنیم کوثر، اعجاز حیدر، ڈاکٹر منصور خوشتر، ایم آر چشتی، کامران غنی صبا،بدر محمدی، فاروق اعظم، توقیر بدر، طیب فرقانی اور شمیم قاسمی سمیت دانشوران علم و ادب اور عام لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ ان کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان خاص طور سے پردیس میں مقیم ان کے بڑے بھائی پرویز احمد(سعودی عرب) اور احمد اشفاق (دوحہ، قطر) کو صبرجمیل کی توفیق دے۔