وزیراعظم عمران خان کے مخلصانہ فیصلے عوام کے دلوں میں اتر رہے ہیں، گلے سڑے بدبودار نظآم کی سرجری کا آغاز ہوچکا ہے، اشفاق چوہدری
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نومنتخب انفارمیشن سیکرٹری اشفاق چوہدری نے پیرس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مخلصانہ فیصلے عوام کے دلوں میں اتر رہے ہیں، گلے سڑے نظام سے چھٹکارا ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سالہاسال سے جس نظام کی سرجری کی باتیں ہوتی رہیں ہیں الحمد للہ وزیراعظم عمران خان نے اس کرپٹ نظام سے ٹکر لے کر اس کی سرجری کا آغاز کردیا ہے۔ آل شریف کی تمام تر ریشہ دوانیوں ، دھرنوں ، سٹآک ایکسچینج اورتاجر برادری کے ذریعے پریشر ککس ناکامی سے دوچار ہوچکی ہیں۔ انشااللہ تاجر برادری سمیت اور تعلیم، صحت غرض ہر شعبے کے لوگ ایک سسٹم کے تحت کام کریں گے اور اس کا آغاز ہوچکا ہے انشااللہ سرجری کے بعد سسٹم ترقی یافتہ ملکوں کی طرح کام کریگا اور عوام الناس سکون کا سانس لے سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور انفارمیشن سیکرٹری قائدین اور راہنمائوں اورکارکنوں نے مجھ پر جوذمہ داری عائد کی ہے اس سے عہدہ برآ ہونے کیلئے ضروری ہے کہ ایک فعال پارٹی کارکن کے طور پر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں اور پاکستان کو بدنام کرنے والے کرپٹ عناصر کی سرکوبی جاری رکھیں ۔ انشااللہ اپنی زمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔