counter easy hit

پیشہ ور مجرم کے ذریعے جج کو بلیک میل کر کے متنازعہ ویڈیو بنانے اورسزامعطلی مطالبے سے کرپٹ اورمجرمانہ ذہنیت کھل کر سامنے آگئی، اشفاق جٹ

پیشہ ور مجرم کے ذریعے جج کو بلیک میل کر کے متنازعہ ویڈیو بنانے اورسزامعطلی مطالبے سے کرپٹ اورمجرمانہ ذہنیت کھل کر سامنے آگئی، اشفاق جٹ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) متاز سماجی راہنما صدر اوورسیز یونٹی فرانس چوہدری اشفاق جٹ نے مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کی طرف سے مبینہ ویڈیو آنے کے بعد سزامعطلی کی درخواست کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اور مجرمانہ ذہنیت کھل کر بے نقاب ہوچکی ہے۔

پہلے ایک پیشہ ور مجرم اورقاتل کو ایک جج کے گھر بھیجا گیا اور اس جج کو باربار اس پیشہ ور قاتل اورمجرم کے ذریعے ڈرادھمکا کر ایک بیان حاصل کرنے کی کوشش کی گئی اور پھر اسے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل میں سزا یافتہ شخص کو چھڑانے کیلئئے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قانونی ماہرین سے رائے لینے کے بعد پانامہ رانی اور اسکے خاندان کے خلاف اس ویڈیو کی تیاری میں ملوثٖ ہونے پر بھی کریمنل چارجز لگائے جائیں اور انھیں سخت سے سخت سزا دلوائی جائے جو عبرت ناک بھی ہو اور ایسے لوگوں کو کیفرکردار تک بھی پہنچایا جائے۔

ashfaq jutt, president, overseas, unity, france

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website