امریکہ میں وزیراعظم پاکستان کا خطاب سننے کیلئے امریکی طلبا اورکمیونٹی کی کثیر تعداد میں رجسٹریشن قابل فخر لمحہ ہے، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد (ایس ایم حسنین) اوورسیز یونٹی فرانس کے صدر اورتحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری اشفاق جٹ نے کہا ہے کہ امریکہ میں وزیراعظم پاکستان کا دورہ مثالی اوریادگار ہوگا ۔ جہاں جنوبی ایشیا کے مقبول ترین لیڈر کو سننے کیلئے امریکی عوام اورطلبا کثیر تعداد میں رجسٹریشن کروا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقدمہ جس قدر بہترین انداز میں دنیا بھر میں عمران خان پیش کر رہے ہیں اس طرح آج سے پہلے پیش نہیں کیا گیا ۔ انشااللہ پاکستان عوام کے بارے میں تمام غلط فہمیاں وزیراعظم کے خطاب کے بعد دم توڑ جائیں گی۔