اسلام آباد (یس ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گفتگو میں دونوں رہنماوں نے دہشت گردی جیسے مشترکہ دشمن کے خلاف لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم امورف پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مستحکم تعلقات کی قدر کرتا ہے جس میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کو افغانستان بھیجنے کے فیصلے کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آرمی چیف کے دورہ افغانستان سے دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں مزید مدد ملے گی۔