لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )چوکی انچارج جاتریہ نذر حسین گوندل ASIکی زیر نگرانی پولیس چوکی امن وامان کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے محرر رانا کامران بھی آنے والوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اے ایس آئی چوکی انچارج جاتریہ نذر حسین گوندل ، محرر رانا کامران اور یہاں پر تعینات تمام عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے جب سے انہوں نے یہاں کا چارج سنبھالا ہے جرائم کا خاتمہ ہوا ہے اورا امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور لوگوں کو تحفظ کا احساس ہوا ہے اور رات گئے تک لوگ لالہ موسیٰ سے نونانوالہ براستہ گنجہ روڈ پر بے خوف ہو کر سفر کررہے ہیں اور اس روڈ پر لگنے والا ناکہ بھی لائق صد تحسین ہے