کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی شہزاد اختر ہلاک ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی شہزاد اختر کو گھر جاتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار پانچ سے چھ ملزمان نے نشانہ بنایا،جس سے شہزاد اختر زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شہزاد کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اے ایس آئی شہزاد کورنگی ڈیڑھ نمبر میں پولیس چوکی کا انچارج تھا اور واقع کے وقت سادہ کپڑے پہنا ہواتھا ، واقع کی مزید تحقیقات جاری ہے