لندن (ایس ایم عرفان طاہر سے) برطانیہ یورپ اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری حق خودارادیت کے ایجنڈے پر اتفاق رائے قائم کریں۔ کشمیر کو متنازعہ قرار دینے کے حوالہ سے اقوام عالم کو بھارت پر دبائو بڑھانا ہو گا۔ براعظم ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہا ر صدر ریاست آزادجموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے معروف برطانوی تھینک ٹینک کشمیر کنسرن کے سرپرست اعلیٰ پر و فیسر نذیر احمد شال کی سربراہی میں ملنے والے ایک اہم وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے مقامی ہال میں کیا۔
اس موقع پر سابق وزیر و ایم ایل اے آزاد حکومت ریا ست جموں و کشمیر ڈا کٹر محمود ریاض ، صدر کشمیر کنسرن برطانیہ کونسلر افتخار اے چو ہدری ، کونسلر اللہ دتہ ، کونسلر ایم الیاس راجہ ، چو ہدری صابر حسین ، سیکرٹری جنرل کشمیر کنسرن برطانیہ ساجد یوسف ، ڈا کٹر کرامت حسین ، راشد خان، عارف رحمان ، شفیق رحمان، افضال کیانی ، محمد عمران ، عا مر حسین، فرخ خان، عبد الغفور ، سخاوت خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ صدر ریاست نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے تینیوں فریقوں کی ہم آہنگی کے بغیر اس اہم ترین مسئلہ کو حل کی طرف نہیں لیجایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا موقف کشمیر کے حوالہ سے بڑا واضح ہے وہ نہ صرف کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرتا ہے بلکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے کی بھی واضح حما یت کرتا ہے لیکن بھا رت کی کشمیر کے حوالہ سے پالیسی قطعا واضح نہیں ہے اسلیے بھا رت کو دنیا کے طاقتور ممالک کے ساتھ ملک کر اس متنازعہ معاملے پر مذاکرات کے لیے منوانا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا پر امن اور دیر پا حل درحقیقت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے زریعہ سے ہی ممکن ہے۔
انہو ں نے کہاکہ اس دور کے بھارتی وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اس مسئلہ کو لیکر اقوام متحدہ گیا تھا لیکن تا حال اس معاملہ کو نمٹایا نہیں جا سکا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی مظالم کا راز دنیا کے کسی ذی شعور انسان اور شخصیت سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری نمائندے اپنا موئثر کردار ادا کریں امریکہ برطانیہ اور دیگر یو رپین ممالک کے ممبران پارلیمینٹ اور مو ئثر شخصیا ت کو اس متنازعہ معاملے کی حساسیت سے روشنا س کرواتے ہو ئے انہیں اس معاملہ میں پیش قدمی کے لیے تیار کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی و یو رپین ممبران پارلیمینٹ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اس مسئلہ کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر انسانی حقوق کی پاسداری اور امن کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے ۔ اس موقع پر سرپر ست اعلیٰ کشمیر کنسر ن برطانیہ پروفیسر نذیر احمد شال نے کشمیری قوم کے ترجمان کی حیثیت سے اپنی تنظیم کی کشمیر با رے پالیسیز اور کام کاج سے صدر ریاست کو مکمل طور پرآگاہ کیا اور مستقبل قریب میں برطانوی پارلیمینٹ کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالہ سے ایک منظم اور مضبوط حکمت عملی تیار کرنے کی بھی یقین دہا نی کروائی۔
پر و فیسر ڈاکٹر نذیر احمد شال نے کہاکہ کشمیری قوم کو اپنے فطری حق، حق خودارادیت کے لیے ایک متفق و منظم تحریک چلانا ہو گی تا کہ برطانیہ سمیت دیگر طا قتور ممالک ان کے ہم آواز بن سکیں۔ انہو ں نے کہاکہ دور جدید کے تقاضو ں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل عملی سطح میں دکھائی دے رہا ہے کہ تمام تر ذاتی اور جذباتی نعروں کو چھوڑ کر حق خودارادیت کی طرف قدم بڑھائے جائیں اس واحد موقف پر نہ صرف پوری دنیا کشمیری قوم کا ساتھ دینے کے لیے تیا ر ہے بلکہ دوسرے دیگر آزاد ممالک کی طرح اس کی آزادی اور خودمختاری بھی یقینی بنائی جا سکتی ہے ۔ اس موقع پر سابق وزیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈا کٹر محمود ریاض اور صابر حسین کی طرف سے صدر ریاست اور معزز مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ بھی پیش کیا گیا۔